اتوار, دسمبر 22, 2024

فرانس میں غزہ اور لبنان کے باشندوں کے ساتھ اظہارِ تعاون کے لیےاحتجاجی مظاہرہ

پیرس: فرانس میں اسرائیلی حملوں کی زد میں آئے غزہ اور لبنان کے باشندوں کے ساتھ اظہارِ تعاون کے لیےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق کے فرانس دارالحکومت پیرس میں فلسطین اور لبنان کے حامی،

پیرس کےعلاقے ‘زون ون’ میں واقع ‘فونٹین دیس انوسینٹس’ کے قریب جمع ہوئے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملے بند کئے جائیں اور فرانسیسی حکومت تل ابیب حکومت کی حمایت کرنا بند کر دے۔مظاہرین نے "فلسطین کے بچوں کو بھوکا رکھنا بند کرو” اور "غزہ اور لبنان کے بچوں کو ہی نہیں انسانیت کو قتل کیا جا رہا ہے”

کے نعرے لگائے۔ریلی کی طرز پر منعقد کیے گئے اس درس کے دوران مظاہرین نے 20ویں صدی کے آغاز میں لی گئی فلسطینیوں کی تصاویر والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں