پیر, نومبر 4, 2024

جامعہ کراچی کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کیلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند

کراچی:  جامعہ کراچی کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ اسلامک  اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند عطا کردی گئی۔

گورنرہاﺅس میں جامعہ کراچی کی سادہ و پروقار تقریب کا انعقاد  کیا گیا جس میں جامعہ کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ان کی خدمات پر اعزازی ڈگری دی گئی، انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک مسلم دنیا میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے  دنیا بھر میں ہزاروں لیکچر دیےاورکئی مناظرے ریکارڈ کرائے،  مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اسی طرح اپنی خدمات کو جاری رکھیں گے۔

تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز، سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر خالد عراقی، مفتی عبد الرحیم ،ڈینز، پروفیسرز اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک تھی۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں