امامیہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے پری امتحانات 28 جنوری سے شروع ہونگے .

امامیہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت منعقد ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے پری بورڈ امتحانات کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے، شہر بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات پری بورڈ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں ۔

پری بورڈ امتحانات کی تیاریوں کے حوالے سے المصطفٰی ہاوس میں منعقدہ آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کی کابینہ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے تعلیم سیکرٹری حسین رضا کا کہنا تھا کہ 26 جنوری سے ایڈمٹ کارڈ کے اجراء کے عمل کا آغاز کیا جائے گا ، جبکہ امتحانات کا آغاز پیر 28 جنوری سے شہر بھر میں ہوگا۔

مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں 16 مقامات پر امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں اور امتحانی عمل کو شفاف بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بنادی گئی ہیں جن کا کام پیپرز کی بروقت امتحانی مراکز میں فراہمی سمیت امتحانی مراکز کے دورہ جات ہوگا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *