جمعہ, نومبر 22, 2024

ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا تپ دق کے علاج کے لیے قومی اور بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بنانے کا عزم

کراچی: وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، پروفیسر محمد سعید قریشی نے تپ دق (ٹی بی) کے علاج کے لیے ملکی اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز میں ٹی بی کے علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور انہیں مزید بہتر کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بات انہوں نے اوجھا انسٹی ٹیوٹ میں منعقد ہونے والے ایک ویبینار کے دوران کہی، جس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تعاون سے ٹی بی پریوینٹیو ٹریٹمنٹ (ٹی پی ٹی) پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ویبینار میں ڈبلیو ایچ او کے مختلف عالمی اور علاقائی ماہرین نے شرکت کی اور ٹی بی کے علاج، روک تھام، اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر قریشی نے قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ یونیورسٹی کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ تپ دق کے خلاف جنگ میں مزید کامیابی حاصل کی جا سکے۔ ویبینار کے دوران تپ دق کی روک تھام اور علاج میں درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں