بدھ, اکتوبر 16, 2024

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ(NILAT) کراچی میں 62 ویں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس کا آغاز

محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت سندھ کے تربیتی ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف لیبر ایڈمنسٹریشن ٹریننگ(NILAT) کراچی میں سیشن 2025-2024 کے لئے 62 ویں 24 ہفتے دورانیہ کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس کورس کا مقصد سرکاری افسران، سرکاری اور نجی شعبہ کے اداروں کی مڈل منیجمنٹ، ایگزیکٹیوز اور مزدوروں کے نمائندگان کو تربیت فراہم کرنا ہے۔ کورس میں شرکت کے کم از کم تعلیمی قابلیت بیچلر ڈگری مقرر ہے۔ کورس کے مضامین میں مزدور قانون سازی، مزدور انتظام، صنعتی تعلقات، پیشہ ورانہ صحت و حفاظت، معاشیات، انسانی وسائل کا انتظام اور اصولیات تحقیق شامل ہیں ۔ مکمل کورس کی فیس 2000 روپے اور محکمہ جاتی نامزدگان کے لئے 1500 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2024ء مقرر کی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں