بدھ, اکتوبر 16, 2024

ایکسپائر خام مال سے فوڈ پروڈکٹس تیار کرنے والی کمپنی کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی

فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد کے مکوآنہ بائپاس پر واقع ایک معروف برانڈ کے گودام پر چھاپہ مارا اور غیر معیاری اور ایکسپائر خام مال سے فوڈ پروڈکٹس بنانے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران 27,600 کلو فنگس اور پھپوندی زدہ مکئی اور 3 من سے زائد مضر صحت کیمیکلز برآمد کیے گئے، جنہیں تلف کر دیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا کہ گودام میں خراب مکئی سے پاستا، کارن فلور، اور دیگر اشیاء تیار کی جا رہی تھیں۔ گودام میں انتہائی خراب حالت، حشرات کی بھرمار، اور لازمی ریکارڈ کی عدم موجودگی پائی گئی۔ کمپنی ان مضر صحت اشیاء کو معروف برانڈ کی پیکنگ میں مارکیٹ میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کمپنی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور مزید کارروائی کے لیے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں