بدھ, اکتوبر 16, 2024

تھائیلینڈ – Thailand (جنوب مشرقی ایشیا)

پاکستان سے تھائیلینڈ کا فاصلہ قریباً سوا دو ہزار میل/تین ہزار چھ سو کلومیٹر مشرق کی جانب ہے۔
آمد و رفت ہوائی سفر سے ہوتی ہے، بحری راستہ موجود ہے۔

پاکستان سے تھائیلینڈ کا وقت دو گھنٹے آگے ہے۔
تھائیلینڈ کے پڑوسی ممالک کمبوڈیا ، لاؤس ، چین، برما اور ملائیشیا ہیں۔

تھائیلینڈ کا رقبہ 198,120 مربع میل/513,120 مربع کلومیٹر ہے –

اسوقت(2024)تھائیلینڈ میں سات کروڑ ساڑھے سولہ لاکھ لوگ بستے ہیں۔

تھائیلینڈ کی سرکاری زبان تھائی ہے۔اس کے علاوہ لاؤ ، کرن ، خمر ، ملائی وغیرہ سمیت باسٹھ مختلف علاقائی زبانیں بولی جاتی ہیں۔
غیر ملکی اور تاجر طبقہ عالمی سطح پر پہچانی جانے والی زبانیں برمی ، انگریزی ، چینی ، جاپانی ، ویتنامی اور دیگر زبانیں استعمال کرتا ہے۔

امریکہ کے 2021ء میں حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق تھائیلینڈ میں 92.5 فیصد بدھ مت کے پیروکار ، 5.4 فیصد مسلمان اور 1.2 فیصد عیسائی پاۓ جاتے ہیں۔ان کے علاوہ اہم مذاہب میں سے ہندو مت ، یہودیت اور سکھ مت کے ماننے والے بھی موجود ہیں۔

تھائیلینڈ کا شمالی حصہ موسمِ سرما میں قدرے خنک ہو جاتا ہے باقی سارا ملک معتدل خوشگوار گرم رہتا ہے۔
موسم گرما میں زیادہ تر بارشیں ہوتی ہیں ۔

کرنسی کا نام تھائی بھات ہے،جو اسوقت(2024ء میں) 0.030 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔اور ایک پاکستانی روپیہ اسوقت 0.12 بھات کے برابر ہے۔
معیشت مستحکم اور برامداتی نوع کی ہے۔ نوے کی دہائی میں ایک شدید گراؤ آیا تھا مگر پھر سنبھل گئے ۔ ایک ہی نسل کے اندر یہ ملک غربت سے بظاہر نکل آیا ہے۔

تھائیلینڈ کا پرانا نام سیام تھا۔ یورپ کے اقتدار سے یہ ملک بچا رہا اگرچہ ملک کی سرحد میں کمی بیشی ہوتی رہی۔
دوسری جنگِ عظیم سے وقتاً فوقتاً حالتِ جنگ میں رہے۔

جنوب کی مسلم اکثریتی ریاستیں انگریز نے ملائیشیا سے کاٹ کر انہیں دیدی تھیں کیونکہ سیام کے بدھ مت کے پیروکار بادشاہ نے سن 1800ء کے قریب سلطنتِ ملاکا کے سلطان کے خلاف حملہ اور انگریز ملاحوں کی امداد کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں