میٹرک کے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانے کی ہدایات

میٹرک بورڈ، ضمنی امتحانات 2018 کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک سائنس اور جنرل ریگولر و پرائیویٹ ضمنی امتحانات 2018 کے پرچوں میں فیل ہو جانے والے طلباء و طالبات کو کہا ہے کہ وہ سالانہ امتحانات 2019 میں شرکت کرنے کیلئے اپنے امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے 16 جنوری سے یکم فروری تک جمع کرا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام ریگولر طلبہ اپنے امتحانی فارم اپنے تعلیمی ادارے کے توسط سے جمع کرائیں گے، تاہم پرائیویٹ طلبہ اپنے فارم متعلقہ بینکوں میں ذاتی طور پر جمع کرا سکتے ہیں ۔ شیڈول کے مطابق امتحانی فارم 4 سے 11 فروری تک 200 روپے لیٹ فیس، 12سے18 فروری تک 500 روپے لیٹ فیس جب کہ 19 سے 28 فروری تک 1200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ طلباء وطالبات فارم نیشنل بینک، حبیب بینک، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کرا سکتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *