بدھ, نومبر 13, 2024

تاریخ ساز قومی فلسطین کانفرنس کی میڈیا کمیٹی کا اجلاس۔ میڈیا کے ذریعہ مکمل کوریج کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

کراچی: (5/اکتوبر 2024ء) بروز پیر سات اکتوبر شام پانچ بجے شاہراہ قائدین پر قومی فلسطین کانفرنس کیلئے قائم کردہ میڈیا کمیٹی کا اجلاس مولانا طلحہ رحمانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے اراکین مفتی ابو محمد،سمیع سواتی، عمر م ع ا ویہ،حافظ شاہان،عامر عثمانی، مولانا عمیر مدنی، عبدالغفار مکی،حافظ ابوبکر شریک ہوئے، جس میں طے کیا گیا کہ تمام میڈیا چینلز، پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا کیلئے ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،جبکہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ مکمل کانفرنس کی کوریج کو بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کو بروقت یقینی بنایا جائے گا۔تمام میڈیا چینل کے نمائندوں کیلئے میڈیا کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔جو اسٹیج کی جانب میڈیا کاؤنٹر سے وصول کیا جاسکتا ہے۔کارڈ کی سہولت سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے انجام دے سکیں۔قائدین و مہمانان خصوصی حضرات سے گفتگو کیلئے اسٹیج کے قریب نظم بنایا جائے گا۔میڈیا کوریج کیلئے تمام ٹیکنیکل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔کانفرنس کے انتظامات اور جلوسوں کے روٹس سے آگاہی کیلئے میڈیا ٹیم کے ذریعہ تشہیری مہم کا آغاز کردیا گیا ہے،سوشل میڈیا کے ذریعہ بہترین کوریج کیلئے سہولیات ترتیب دی گئی ہے۔جن آفیشل میڈیا پر کانفرنس لائیو چلائے گی اس کیلئے بھی تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

جاری کردہ:
میڈیا کمیٹی برائے قومی فلسطین کانفرنس
رابطہ نمبر:

03332161780
03330009820
03032906385
03002771330

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں