پیر, اکتوبر 7, 2024

لاہور: جوہر ٹاؤن کے مین روڈ پر اچانک گڑھا بن گیا، کار اور 2 موٹرسائیکلیں اندر گرگئیں

لاہور: جوہر ٹاؤن میں مین روڈ پر اچانک گڑھا بن جانے سے ایک کار اور 2 موٹر سائیکلیں گڑھے میں جاگریں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گڑھا بن جانے کا واقعہ جوہر ٹاؤن میں شوکت خانم اسپتال کے قریب مین روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کار اور 2 موٹرسائیکلیں گڑھے میں گرگئیں۔

ترجمان ٹریفک پولیس کا بتانا ہے کہ لوگوں نے سیڑھی لگا کر گڑھے میں پھنسے لوگوں کو نکالا تاہم کاراور موٹرسائیکل سوار تمام لوگ محفوظ رہے۔

بعد ازاں سی ٹی او کے حکم پر مین بلیوارڈ جوہرٹاؤن سے ڈائیورشن لگوا کر کرین کے ذریعے گاڑی اور موٹرسائیکلوں کو نکال لیا گیا۔

گڑھے کی وجہ سے مین روڈ پر ٹریفک بندہونے کے باعث دوسری شاہراہوں پر رش بڑھ گیا جس کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں