اتوار, اکتوبر 6, 2024

میڈیا ہاؤسز میں ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی شدید مذمت

اگست کی تنخواہ بول نیوز نے 30 ستمبر کو کلیئر کی

آج نیوز،ایک نیوز، نیونیوز میں اگست کی سیلری کا کوئی پتہ نہیں

ملازمین تنخواہ مانگتے ہیں تو انہیں اپنا بندوبست کرنے کا کہاجاتا ہے، طاہر حسن خان سردار لیاقت

میڈیا ہاؤسز وقت پر کام لیناجانتے ہیں تو وقت پر سیلری کیوں نہیں دیتے؟

میڈیا ہاؤسز فوری طور پر اگست کی سیلری اپنے ورکرز کو اداکریں،کے یوجے کا مطالبہ

کراچی: کراچی یونین آف جرنلٹس نے میڈیا ہاؤسز میں ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کی شدید مذمت کی ہے۔۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس یونین کے صدر طاہر حسن خان، جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہاگیا ہے کہ۔۔ اگست کی تنخواہ تیس ستمبر کو بول نیوز نے کلیئر کی۔۔جب کہ آج نیوز، ایک نیوز اور نیونیوز میں اگست کی سیلری کا کوئی پتہ نہیں۔ ان اداروں کے ملازمین جب تنخواہ کا پوچھتے ہیں تو انہیں کہاجاتا ہے کہ آپ اپنا کوئی اور بندوبست کرلیں۔۔ نیونیوز میں تو تنخواہوں کی مسلسل تاخیر کے باعث کراچی بیوروز سے ملازمین نے استعفے دینا بھی شروع کردیئے ہیں۔۔ کراچی یونین آف جرنلٹس تنخواہوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ میڈیا ہاؤسز جب ملازمین سے وقت پرکام لینا جانتے ہیں تو انہیں وقت پر تنخواہ بھی دینی چاہیئے۔ کے یوجے نے آج نیوز، ایک نیوز اور نیونیوز کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اگست کی سیلری اپنے ورکرز کو ادا کریں ورنہ ان کےخلاف کے یوجے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی بیان میں مزید کہا گیا ہے بعض اخبارات کے دفاتر بیگار کیمپ کا منظر پیش کررہے ھیں اور ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ھیں جو انتہائی شرمناک اقدام ھے اس حوالے سے جلد لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا

جاری کردہ.
سردار لیاقت
جنرل سیکرٹری
کراچی یونین آف جرنلٹس

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں