کراچی: ”پاکستان کوٸز سوساٸٹی (رجسٹرڈ)“ کے زیرِاہتمام ، سالہاٸے گزشتہ کی طرح اس سال بھی ”پی ایچ ڈی“ کی سند حاصل کرنے والے اسکالرز کو ”قاٸد ِاعظم پی ایچ ڈی ایوارڈز“ عطاکرنے کی غرض سے ”نذیرحسین یونیورسٹی فیڈرل بی ایریا“ میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے ان اساتذہ کرام کو ”قاٸد ِاعظم پی ایچ ڈی ایوارڈز“ سے نوازاگیا جنہوں نے رواں سال ”پی ایچ ڈی“ کی اسناد حاصل کیں ۔ تقریب کی صدارت ”نذیرحسین یونیورسٹی“ کے چانسلر انجینٸر فرحت خان نے کی جبکہ مہمان ِ خصوصی ”وفاقی اردو یونیورٹی“ کے سابق واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال تھے ۔ تقریب سے ”پاکستان کوٸز سوساٸٹی (رجسٹرڈ) کے چٸیرمین پروفیسر حافظ نسیم الدّین ، صدر زاہداحمد اور جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر فیضان احمد سمیت دیگر مہمانان ِ گرامی اور اسکالرز نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فراٸض عابدزبیر نے سرانجام دٸیے ۔