حیدرآباد: ہالاناکہ کے علاقے خورشید ٹاؤن میں فلٹر پلانٹ سے کلورین گیس لیک ہونے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر صورتحال پر قابو پایا۔ متاثرہ 29 افراد کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ڈی سی حیدرآباد نے اسپتال کا دورہ کر کے متاثرین کو مکمل طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور عوامی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔
کلورین گیس لیک ہونے کا واقعہ، ڈپٹی کمشنر کا فوری نوٹس
متعلقہ خبریں