ہفتہ, دسمبر 21, 2024

ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی کی کھلی کچہری، عوامی شکایات کے فوری حل کی ہدایت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف): ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے تحصیل نوشہرہ میں کھلی کچہری کے دوران کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد حکومتی پالیسی کا حصہ ہے اور سائلین کی بروقت داد رسی تمام سرکاری محکموں کے افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں کو احکامات جاری کیے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں اور اسسٹنٹ کمشنرنو شہرہ عرفان مارٹن کو ہدایت کی کہ شکایات کا ازسرنو جائزہ لیں اور شکایت کنند گان سے رابطہ کریں تاکہ اُنہیں کھلی کچہری میں دائر درخواستوں پر عمل درآمد کی پیشرفت معلوم ہو سکے۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے محکموں پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی داد رسی حکومتی پالیسی ہے، شکایات کے فوری ازالہ کے لیے تمام محکمے آپسی کوآرڈینیشن مربوط بنائیں اور سائلین کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہ رکھیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں