Home جرائم اورنگی ٹاؤن میں ایرانی کیمپ میں کھلے عام منشیات فروشی، پولیس ناکام

اورنگی ٹاؤن میں ایرانی کیمپ میں کھلے عام منشیات فروشی، پولیس ناکام

15

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایرانی کیمپ میں کھلے عام منشیات فروشی، پولیس کی ناکامی

کراچی کے اورنگی ٹاؤن کے علاقے ایرانی کیمپ میں کھلے عام منشیات کی خرید و فروخت جاری ہے۔ منشیات فروش مختلف اقسام کے نشے بیچ رہے ہیں، جن میں بھاری مقدار میں آئس کرسٹل بھی شامل ہے۔ تھانہ مومن آباد کے ایس ایچ او، جو اس صورتحال سے مکمل طور پر باخبر ہیں، تاحال منشیات فروشوں کے خلاف کسی بھی ٹھوس کارروائی کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس معاملے پر پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔