پیر, اکتوبر 7, 2024

سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری سنبھالنا چاہیے – چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ:چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کو بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی بنیادی ذمہ داری سنبھالنا چاہیے ۔بدھ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں یوکرین سے متعلق سلامتی کونسل کے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے حقیقی معنوں میں پرعزم ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس سلسلے میں تین تجاویز پیش کیں:اول یہ کہ صورتحال کو بہتر کرنے میں بحران کے احساس کو بڑھانا ضروری ہے، دوئم یہ کہ امن مذاکرات کو فروغ دینے اور قائل کرنے کے لئے ذمہ داری کے احساس کو بڑھانا ضروری ہے اور سوئم بحران کے اثرات کے پھیلاو کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری احساس کو بڑھانا ضروری ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے سنجیدگی سے نشاندہی کی ہے کہ تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہئے ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کیا جانا چاہئے ، تمام ممالک کے جائز خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے ، اور بحران کے پرامن حل کے لئے تمام سازگار کوششوں کی حمایت کی جانی چاہئے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف مستقل اور واضح رہا ہے ۔ اسی روز وانگ ای نے چین اور لاطینی امریکہ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آٹھویں دور میں بھی شرکت کی اور جرمنی، فرانس، ناؤرو، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ اور ارجنٹائن کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ امریکہ کے سینیٹر کونز، فرانس کے صدر کے خارجہ امور کے مشیر اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں