کراچی: کراچی کے نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ تعلیم دشمن اقدامات سے گریز کیا جائے اور نجی اسکولوں پر غیر ضروری قوانین کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ آل پرائیویٹ اسکول ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (APSDO) کے زیر اہتمام ہونے والے اجلاس میں نجی اسکولوں کے مسائل اور حکومت سندھ کے غیر ضروری قوانین پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
کمیٹی کے کوآرڈینیٹر علیم قریشی نے کہا کہ نجی اسکولز تعلیمی میدان میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت سے تعاون کی ضرورت ہے، تاکہ تعلیمی نظام کو مزید فعال بنایا جا سکے۔ اجلاس کے شرکاء نے مشترکہ مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا۔