پیر, اکتوبر 7, 2024

مقبوضہ جموں و کشمیر میں مضحکہ خیز انتخابات کی بین الاقوامی قانون کی نظر میں کوئی قانونی اہمیت نہیں – ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی نگرانی میں منعقد ہونے والی مضحکہ خیز انتخابات کے پہلے مرحلے کی بین الاقوامی قانون کی نظر میں کوئی قانونی اہمیت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا جس کا اظہار اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ کوئی دوسرا عمل کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا متبادل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں 14 سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور بہت سے سیاسی رہنما نظر بند ہیں، اس لیے خوف و ہراس کے ماحول میں ایسی انتخابی مشق درست نہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں