پیر, اکتوبر 7, 2024

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ہدایت کار الطاف حسین انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے مقبول اور سینئر ہدایتکار الطاف حسین پیر کے روز انتقال کر گئے۔الطاف حسین طویل عرصے سے علیل تھے، انہوں نے چند روز قبل اپنی نئی پنجابی فلم تیرے پیار نوں سلام کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا تھا۔الطاف حسین نے اپنے کیرئیر کے دوران 80 سے زائد فلموں کی ہدایتکاری کی۔

ان کی مشہور فلموں میں دھی رانی، مہندی، رانی بیٹی راج کرے گی، اک پاگل سی لڑکی، صاحب جی، سالا صاحب، دنیا، چار خون کے پیاسے، حسن کا چور، مرد جینے نہیں دیتے اور چوہدری بادشاہ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔مرحوم کی عمر 79سال تھی۔

انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔مرحوم کے انتقال پر شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں