اتوار, دسمبر 22, 2024

میٹرک بورڈ امتحانات میں من پسند اسکول کو نقل کی سہولت نہ دینے پر حبیب اللہ سہاگ کی انتقامی کارروائی

کراچی : میٹرک بورڈ کے کنٹرولر خالد احسان نے اسٹڈی بریج اسکول اللہ بخش ویلج نزد احسن آباد کے طلبہ کا سینٹر البیرونی اسکول میں ڈالا تھا جس کے بعد اسکول کے مالک نے حبیب اللہ سہاگ سے اپنے تعلقات کا استعمال کر کے اپنا سینٹر البیرونی سے میچلس میں تبدیل کرایا تھا ۔

اسٹڈی بریج اسکول کے مالک عزیز بیگ نے حبیب اللہ سہاگ کو خوش کرنے کے بعد اپنا سینٹر میچلس گرائمر اسکول سرجانی ٹائون میں ڈلوایا تھا جس کے بعد امتحانات سے تین روز قبل شکایت سامنے آنے کے بعد کنٹرولر خالد احسان نے اسٹڈی بریج اسکول کو میچلس سے نکال کر واپس البیرونی مین شامل کر دیا گیا ۔

دوسری طرف اسٹڈی بریج اسکول کی طالبات کا سینٹر کنٹرولر خالد احسان نے میٹروپولیٹن میں ڈال دیا تھا جس کے بعد ڈپٹی کنٹرولر حبیب اللہ سہاگ کو خوش کرنے کے بعد میٹروپولیٹن سے نکال کر اوک لینڈ گرائمر اسکول میں ڈال دیا تھا ۔

مزکورہ اسکول 2020 میں قائم کیا گیا تھا تاہم اب تک مذکورہ اسکول کے اساتذہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن میں رجسٹریشن کرائی گئی ہیں نہ ہی ان کا ماہانہ کنڑی بیوشن ادا کیا جاتا ہے ۔ جب کہ بعض اساتزہ کی تنخواہیں مینیمم ویج بورڈ کے مطابق بھی ادا نہیں کی جاتی ہیں ۔ادھر آج مذکورہ اسکول کے سیکورٹی گارڈ ظہیر نے مختلف گروپوں میں الفا اسکول سسٹم کیخلاف جعلی پروپیگنڈا کرتے ہوئے مختلف پوسٹیں شیئر کی ہیں ۔

الفا اسکول سسٹم کے مالک میں مقصود احمد میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شرف علی شاہ کے نام ایک درخواست لکھی جس میں کہا گیا کہ الفاء اسکولنگ سسٹم گذشتہ 10 سالوں سے شعبہ تدریس و تعلم میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے ، شہر بھر میں اس وقت 15 سے زائد کیمپس اور ہزاروں بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

اس سال بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے ہمارے کیمپس واقع الله بخش ویلیج احسن آباد کو جماعت نہم دہم کے سالانہ امتحانات کے لئے سینٹر متعین کیا تھا ۔ بورڈ کی ٹیموں نے ادارے کاوزٹ کیا اور اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سینٹر کو فائنل کیا ۔ مگر جب سے امتحانات کا آغاز ہوا ہے تو ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اور کئی میڈیا کی ٹیمیں ، بورڈ کی ویجلنس ٹیمیں بشمول میڈیا کیمروں کے ساتھ بار ہا سینٹر میں چکر لگا رہے ہیں اور اب حال یہ ہے کہ آج سے ایک ایکسٹرنل سپریڈنٹ کو مکمل وقت کے لئے اسکول میں متعین کر کے بٹھا دیا گیا ہے ۔

ہماری گزارش صرف اس بات کا استفسار ہے کہ ہمارے ساتھ اس ناروا سلوک بند کیا جائے ، کیوں کہ ان جوہات کی خاص وجہ ہو سکتی ہے ، جبھی ہمیں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ ہمیں من پسند اسکولوں کو نقل کرانے کیلئے دبائو ڈالا جا رہا ہے اور ذہنی اذیت سے دوچار کیا جا رہا ہے جبکہ ان میں کسی کو بھی کوئی ایسی وجہ نہیں ملی جس کو دیکھتے ہوئے ہمیں مورد الزام ٹھہرایا جائے ۔

آپ سے گزارش یہ کہ ہم صرف سینٹر کی وجہ سے اپنے ادارے کی ساخت خراب نہیں کر سکتے اور جھوٹی افواہوں کی زد میں آ کر اپنے سالوں کی محنت اور لوگوں کا اعتماد داؤ پر نہیں لگا سکتے ہیں۔ لہذا ہمارے اس سینٹر کو ختم کر کے یہاں امتحانات کے لئے آنے والے بچوں کو کہیں نزدیکی کسی سنیٹر میں بھیجا جائے اور ہمیں اس تکلیف مسلسل سے نجات دی جائے ۔

جس کے بعد جمعہ کو میٹرک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شرف علی شاہ نے سینٹر کو تبدیل کر دیا تھا ۔ تاہم حبیب اللہ سہاگ کے دوست کا اسکول اسٹڈی بریج اسکول ، میٹروپولیٹن اسکول کے بجائے اوک لینڈ گرائمر اسکول میں غیر قانونی طور پر بچوں کو بیٹھا کر امتحانات دلوا رہا ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں