اتوار, دسمبر 22, 2024

غزوہؑ بدر مال و اسباب سے ماوراء ہو کر اللہ و رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کی سب سے عظیم مثال ہے : علامہ سید زمان علی جعفری

کراچی : غزوہؑ بدر سے ھمیں یہ سبق ملا ھے کہ عالمِ اسلام کے فلسطین و کشمیر جیسے دیرینہ مسائل کا حل محض بات چیت سے نھیں بلکہ عملی جہاد سے ہی ممکن ھے۔

سربراہ ٍٍاہلسنت ہیلپ ڈیسک یومِ بدر حقیقی یومُ الفُرقان یعنی مال و اسباب سے ماوراء ھو کر اللہ جل شانہ اور اس کے رسولِ مُکرَّم ﷺ کی اطاعت کی سب سے عظیم مثال ھے اور 313 بدری صحابہؑ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین اس عظیم جدوجہد کے باعث اُمّتِ مُحمدیہ ﷺ میں افضل ترین مرتبہ پر فائز ھوئے۔

ان خیالات کا اظہار حرمین شریفین سے یومِ بدر کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں سربراہ اہلسنت ہیلپ ڈیسک علامہ سید زمان علی جعفری اخترُ القادری نے کیا. انھوں نے کہا کہ یہودیوں کی جانب سے فلسطین پر کی جانے والی حالیہ بربریّت اور اس پر عالَمِ کُفر کا سازشی کردار "الکفر مِلَّة واحدہ” کی واضح مثال ہے ۔

اس لیے عالم اسلام کو اب اس حقیقت کا ادراک کرلینا چاھئے کہ فلسطین و کشمیر کے دیرینہ مسائل کا حل عالَمِ کُفر سے محض بات چیت سے نھیں بلکہ عملی جہاد سے ہی ممکن ھے انھوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ اس ماہ مقدسہ میں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کریں اور انھیں اپنی دعاوؑں میں ضرور یاد رکھیں ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں