جمعہ, دسمبر 27, 2024

قائم مقام VC ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور ڈنر ، قوالی نائٹ کیلئے طلبہ و اساتذہ سے پیسے لینے لگیں

کراچی : سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک لیٹر کے مطابق قائم مقام وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی پر الزام ہے کہ وہ یونیورسٹی کی تقریبات جیسا کہ ڈنر اور کانفرنسز کے لیے فیکلٹی، طلبہ اور عملے سے زبردستی رقم وصول کر رہی ہیں ۔

یونیورسٹی کے 80 سے زائد فیکلٹی ممبران نے گورنر پنجاب اور چانسلر کو خط لکھ کر قائم مقام وائس چانسلر کی کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ امر اہم ہے کہ ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی کو وائس چانسلر کی مستقل تقرری تک سیٹ کا چارج دیا گیا ہے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر نے ایک کانفرنس کے لیے ہر فیکلٹی ممبر سے 2000 روپے اور ہر طالب علم سے 500 روپے وصول کیے ہیں ۔ اسی کانفرنس کو پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) سے 10 لاکھ روپے بھی ملے ہیں ۔

وائس چانسلر نے ان کے اعزاز میں استقبالیہ عشائیہ کے لیے ہر فیکلٹی ممبر اور اسٹاف ممبر سے 1,600 روپے بھی جمع کیے ہیں ۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے باہر اپنے خصوصی مہمانوں کے لیے قوالی نائٹ کے لیے ہر فیکلٹی ممبر سے زبردستی 5000 روپے لیے ہیں

گزشتہ تین مہینوں میں قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرہ کاظمی نے زبردستی 5000 روپے وصول کیے ہیں۔ ہر فیکلٹی ممبر اور طالب علم سے مجموعی طور پر 8,600 روپے وصول کیئے ہیں ۔

فیکلٹی ممبران نے چانسلر اور گورنر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فیکلٹی اور طلباء سے زبردستی پیسے بٹورنے کا نوٹس لیا جائے اور رقم واپس کی جائے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مشکل مالیاتی اوقات میں فیکلٹی اور طلباء سے رقم جمع کرنا استحصال ہے۔ فیکلٹی ممبران نے UHE کے پرو چانسلر سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں