پیر, مئی 18, 2026

جامعہ کراچی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی: یونیورسٹی آف کراچی کے رجسٹرار کے خلاف قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کی صورت میں ایس ایچ او مبینہ ٹائون کو عمران احمد صدیقی کو پیش نہ کرنے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات کی ہے بصورت ایچ ایچ او کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے ایک سابق طالب علم طارق عزیز اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ڈی پی او کی اپیل نمبر 171 میں سندھ لیبر ٹریبنول اپیلنٹ نے 30 ستمبر 2025 کو جامعہ کراچی کے رجسٹرار کو حکم دیا تھا کہ وہ ان کی ڈگریوں کی تصدیق کریں ۔ جامعہ کراچی کے رجسٹرار نے ڈگریوں کی تصدیق کی اور نہ ہی سندھ لیبر ٹریبنول اپیلنٹ کو کوئی جواب دیا ۔

جس کے بعد سندھ لیبر ٹریبنول اپیلنٹ نے یونیورسٹی آف کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر احمد صدیقی کے خلاف بیل ایبل وارنٹ جاری کر دیئے ۔ اس کے بعد 9 دسمبر 2025 کو ایک یاد دہانی حکم نامہ بھی ارسال کیا گیا تاہم جامعہ کراچی کے رجسٹرار نے اس کو بھی اساتذہ کے مطالبات کی طرح ردی کی ٹوکری میں ڈال کر کوئی جواب نہیں دیا ۔

جامعہ کراچی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
جامعہ کراچی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری

بعد ازاں سندھ لیبر ٹریبنول اپیلنٹ نے 16 فروری 2026 کو مبینہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے SHO کو ایک اور حکم جاری کیا کہ یونیورسٹی آف کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر عمران احمد صدیقی کے خلاف 2,00,000 روپے کا قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ ہے لہذاہ 12 مارچ 2026 کو صبح 9:30 بجے ٹربیونل کے سامنے پیش ہوں اور ٹھوس وجہ بتائیں کہ جامعہ کراچی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کو پیش کرنے میں کیوں ناکام ہیں اور قابل ضمانت گرفتاری وانٹ کے 2 لاکھ روپے کیوں جمع نہیں کرائے گئے ۔

16 فروری کا یہ حکم انتہائی تاخیر سے 4 مارچ 2026 کو پولیس اسٹیشن کو موصول بھی ہوا لیکن اس کے باوجود کوئی تعمیل رپورٹ ٹربیونل کو نہیں بھیجی گئی ۔ جس کے بعد 21 اپریل 2026 کو جب اس مسئلے پر دوبارہ غور کیا گیا تو چیئرمین نے اس عدم تعمیل پر تشویش کا اظہار کیا اور SHO سے دوبارہ وضاحت طلب کی ۔

جس کے بعد ٹربیونل نے SHO مبینہ ٹائون کو ہدایت جاری کی کہ وہ قابل ضمانت وارنٹ کی عدم تعمیل کی وجوہات کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور یہ رپورٹ 19 مئی 2026 کو ٹربیونل کے سامنے پیش کی جائے ۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ٹربیونل قانون کے تحت SHO کے خلاف کارروائی کرے گا ۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں