Home پہلا صفحہ برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث 9 قادیانی گرفتار کر لیئے گئے

برطانیہ میں جنسی جرائم میں ملوث 9 قادیانی گرفتار کر لیئے گئے

3

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں پولیس نے قادیانیوں کے مراکز پر چھاپے مار کر جدید غلامی، زبردستی شادی اور جنسی زیادتی سمیت مختلف جرائم کے شبہ میں نو افراد کو گرفتار کر لیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمال مغربی انگلینڈ بھر سے 500 پولیس اہلکاروں نے اس آپریشن کے دوران کرو، چیشائر میں گروپ کے ہیڈ کوارٹر سمیت تین مراکز پر وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ چیشائر پولیس کے ایک بیان کے مطابق، چھ مردوں اور تین خواتین کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں مارچ میں اس گروپ کا حصہ رہنے والی ایک خاتون کی جانب سے سنگین جنسی جرائم، زبردستی شادی اور جدید غلامی کے الزامات کا علم ہوا تھا جو مبینہ طور پر 2023 میں پیش آئے تھے۔

پولیس نے کہا کہ تمام گرفتاریاں اس خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے متعلق ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں دو امریکی مرد اور ایک خاتون، دو میکسیکن مرد، ایک اطالوی خاتون، ایک ہسپانوی مرد، ایک سویڈش خاتون اور ایک مصری مرد شامل ہیں۔

چیشائر کانسٹیبلری کے چیف سپرنٹنڈنٹ گیرتھ رگلی نے کہا، "آج کا آپریشن ایک تفصیلی اور مضبوط تحقیقات کا نتیجہ ہے۔ یہ ان سنگین الزامات کی تحقیقات ہے جو ہمیں رپورٹ کیے گئے ہیں۔”لندن میں امریکی سفارت خانے نے چھاپوں میں گرفتار امریکیوں کے بارے میں سی بی ایس نیوز کی تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

NO COMMENTS