اتوار, جنوری 26, 2025

واہ ماڈل ٹاؤن: غیر قانونی صفائی مافیا اور غنڈہ گردی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

راولپنڈی: واہ ماڈل ٹاؤن ویلفیئر سوسائٹی نے ایک ہنگامی بیان جاری کرتے ہوئے سوسائٹی میں غیر قانونی صفائی مافیا کی مداخلت اور غنڈہ گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یکم جنوری 2024 سے جولائی 2024 کے دوران چند مفاد پرست عناصر نے زبردستی صفائی کے دو ٹھیکیداروں کو بے دخل کر کے اپنے فرنٹ مین ٹھیکیدار، اللہ نور خستہ خان، کو سوسائٹی پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، اہلِ سوسائٹی کے تعاون سے یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

یکم اگست 2024 کو سوسائٹی نے واہ کلین کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا، لیکن جلد ہی مقامی افغانی گروپ کے سربراہ، حضرت شاہ، نے سوسائٹی کے ٹھیکیدار ولی محمد کو بھتہ دینے کے لیے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ اکتوبر 2024 میں، حضرت شاہ نے سوسائٹی آفس آ کر ٹھیکیدار کو بدلنے اور اپنی سیکیورٹی کمپنی کو ٹاؤن میں تعینات کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، جسے سوسائٹی انتظامیہ نے مسترد کر دیا۔

یکم نومبر 2024 کو حضرت شاہ نے زبردستی سوسائٹی کے معاہدے کو رد کرتے ہوئے اپنے گروپ سے صفائی کا کام شروع کروا دیا۔ مقامی پولیس کو اطلاع دینے پر پتہ چلا کہ یہ افراد باہر سے آئے ہوئے ہیں اور ان کا سوسائٹی سے کوئی قانونی تعلق نہیں۔ تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ان افراد نے صفائی کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لیے 7 لاکھ روپے ادا کیے ہیں، لیکن ان کے پاس کوئی قانونی معاہدہ موجود نہیں تھا۔

سوسائٹی انتظامیہ نے تمام متعلقہ افسران، پولیس، اور واہ کینٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ان غیر قانونی گروپوں کی وجہ سے صفائی کی حالت خراب ہو رہی ہے، اور ٹاؤن میں جرائم کے فروغ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

سوسائٹی انتظامیہ نے تمام رہائشیوں اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان غیر قانونی عناصر کو کسی قسم کی ادائیگی نہ کریں اور ان کے خلاف متحد ہو جائیں۔ بصورت دیگر، ہر فرد کو انفرادی طور پر ان مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

رابطہ نمبر:
0311-5906693 | 0311-5017282 | 0317-1110862

واہ ماڈل ٹاؤن ویلفیئر سوسائٹی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں