سپلا کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری، پروفیسر منور عباس دوسری بار مرکزی صدر منتخب
سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا) کے مرکزی کنونشن اور نومنتخب کابینہ برائے سال 2024-26 کی تقریب حلف برداری گورنمنٹ سرسید کالج ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری کالج ایجوکیشن، آصف اکرام نے مرکزی کابینہ کے عہدیداران سے حلف لیا۔ اس تقریب میں سندھ بھر سے کالج اساتذہ، پرنسپلز، کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی، گسٹا، سسپا، اور دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
نو منتخب مرکزی کابینہ
سپلا کے آئین کے مطابق انتخابات کے بعد منتخب ہونے والی مرکزی کابینہ میں شامل عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ مرکزی عہدے داران میں:
- پروفیسر منور عباس (مرکزی صدر)
- پروفیسر غلام مصطفی کاکا (سیکرٹری جنرل)
- پروفیسر عدیل خواجہ (سینئر نائب صدر)
- پروفیسر مشتاق پھلپوٹو (نائب صدر)
- پروفیسر شبانہ افضل (مرکزی لیڈی وائس پریزیڈنٹ)
- خرم رفیع (مرکزی نائب صدر)
- پروفیسر جڑیل شاہ (ایڈیشنل سیکرٹری)
- پروفیسر حسن میر بحر (فنانس سیکرٹری)
- پروفیسر شوکت علی سموں (پریس سیکرٹری)
ریجنل کابینہ کے عہدیداران
سپلا کی تینوں ریجنز، کراچی، حیدرآباد، اور سکھر کے نو منتخب عہدیداران سے بھی حلف لیا گیا۔
- کراچی ریجن کے صدر پروفیسر رسول قاضی، جنرل سیکرٹری پروفیسر نہال اختر، اور ان کی ٹیم۔
- حیدرآباد ریجن کے صدر پروفیسر عبدالحلیم درس اور ان کے عہدیداران۔
- سکھر ریجن کے صدر پروفیسر ملہار سندھی اور جنرل سیکرٹری پروفیسر غفران اللہ بلوچ سمیت دیگر عہدیداران نے حلف اٹھایا۔
سیکرٹری کالج ایجوکیشن آصف اکرام نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور ان سے اپیل کی کہ وہ سندھ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ کالج ایجوکیشن کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تعلیمی اداروں میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
تقریب کے دوران سپلا کے صدر پروفیسر منور عباس، سیکرٹری جنرل پروفیسر غلام مصطفی کاکا، اور دیگر رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تقریب میں اساتذہ کی ترقی، سروس اسٹرکچر، اور دیگر مسائل پر توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سپلا کی قیادت نے کہا کہ یہ کابینہ تمام اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور محنت کرے گی۔