Home علاقائی تحصیل ٹیکسلا میں گیس پائپ لائن بلاسٹ، فیصل شہید روڈ پر فٹ...

تحصیل ٹیکسلا میں گیس پائپ لائن بلاسٹ، فیصل شہید روڈ پر فٹ پاتھ متاثر، انتظامیہ کی عدم موجودگی پر عوام پریشان

106

تحصیل ٹیکسلا میں فیصل شہید روڈ پر گیس پائپ لائن بلاسٹ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں فٹ پاتھ بری طرح متاثر ہوا۔ بلاسٹ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور فٹ پاتھ کے ٹوٹ جانے سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق، حادثے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود انتظامیہ کا کوئی نمائندہ موقع پر نہیں پہنچ سکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ علاقے کی مرمت اور ضروری اقدامات کرے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

یہ واقعہ گیس لائنوں کی خستہ حالت اور بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، جس پر عوام انتظامیہ سے موثر نگرانی اور تیز تر اصلاحات کی اپیل کر رہے ہیں۔