پیر, دسمبر 23, 2024

اسرائیل اور بھارت کا فوجی تعاون عالمی امن کے لیے خطرہ ہے: شاداب رضا نقشبندی

اسرائیل اور بھارت کا فوجی تعاون دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے: سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت کا فوجی تعاون عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک غزہ اور کشمیر میں مظلوموں پر ایک جیسے ظالمانہ حربے استعمال کر رہے ہیں، اور ان علاقوں میں انسانیت سوز مظالم جاری ہیں، لیکن عالمی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور بے حسی کا مظاہرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظالموں کے خلاف جدوجہد نہ کرنے والے بھی ظالموں کے ساتھ شمار کیے جائیں گے۔ شاداب رضا نقشبندی نے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلم اُمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیل اور بھارت کے خلاف آواز اٹھائے اور ان کے مظالم کے خلاف سخت اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم پر خاموش رہنا انصاف کے قتل کے مترادف ہے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جائے اور ان پر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر زور دے کر عمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر بمباری اور غذائی قلت کو ظلم و جبر کی انتہا اور کھلی دہشت گردی قرار دیا۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت کی بے بسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے اسرائیل اور بھارت کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اگر اقوام متحدہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کرا سکتی، تو سیکریٹری جنرل کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

محمد شاداب رضا نقشبندی نے مزید کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں مسلسل جاری مسلم نسل کشی کو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے، اور جو ممالک یا ادارے اس پر خاموشی اختیار کرتے ہیں، وہ بھی ظالموں کے ساتھی شمار ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل اور بھارت پر عالمی پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ ان کے مظالم کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

آخر میں شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ غزہ، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانا ہم سب کا فرض ہے، اور ان کے لیے ہر ممکنہ تعاون کیا جانا چاہیے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں