پیر, دسمبر 23, 2024

ہری پور: گھمانواں کے 2 نوجوانوں کو زخمی 1 کو اغواء کر لیا گیا

خانپور: تھانہ خانپور چوکی پنڈ منیم کی حدود سے گاؤں گھماواں کے تین بچے دن دیہاڑے اغواء کر لیے گئے۔ موٹر سائیکل پر سوار تین بچوں کو پہلے ایک گاڑی نے ٹکر ماری، جس سے وہ گر گئے۔ ملزمان نے بچوں کو ہسپتال لے جانے کے بہانے گاڑی میں بٹھایا اور فرار ہو گئے۔ بعد ازاں، ایک بچے کو ہری پور منگ کی حدود میں زخمی حالت میں پھینک دیا گیا جبکہ دوسرے بچے کو ٹھلیاں انٹرچینج لاہور موٹروے پر چھوڑا گیا۔

تیسرا بچہ، وقاص ولد محمد زاہد سکنہ چمتری گھماواں، ابھی تک لاپتہ ہے، جس پر علاقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اس واقعے پر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے۔

اہلِ خانہ اور مقامی افراد نے ڈی پی او ہری پور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، اور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے فوری نوٹس لینے اور مغوی وقاص کی بازیابی کے لیے اپیل کی ہے۔ عوامی سطح پر اس معاملے کی فوری تحقیقات اور مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں