پیر, دسمبر 23, 2024

ہری پور,کھلابٹ کھیوہ ٹیوب ویل کے لیئے 50 Kv ٹرانسفارمر فراہم کر دیا گیا-

ہری پور (محمد آصف اعوان): جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہری پور اور چیئرمین کھلابٹ 1 اللہ یار خان کی بھرپور کوششوں کے نتیجے میں محلہ کھیوہ کے ٹیوب ویل کے لیے 50 KV ٹرانسفارمر فراہم کر دیا گیا۔ دو ہفتے قبل محلہ کھیوہ کے ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر چوری ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے علاقے میں پانی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی اور رہائشی شدید مشکلات کا شکار تھے۔

عوامی مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے اللہ یار خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان سے فوری طور پر ٹرانسفارمر مہیا کرنے کی درخواست کی، جس پر عمر ایوب خان نے اپنے کوآرڈینیٹر ساجد خان کو ہدایت دی کہ علاقے کی ضروریات کے مطابق ٹرانسفارمر فراہم کیا جائے۔ عمر ایوب خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے، کھیوہ کے ٹیوب ویل کے لیے 50 کے وی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کر دیا گیا۔

ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بعد علاقے میں دعائے خیر کا اہتمام کیا گیا، جس میں چیف مشتاق احمد، سابق ناظم نثار احمد، جنرل کونسلر ظولفقار احمد عباسی، ملک نزاکت گجر، صغیر احمد، سید ابرار حسین شاہ، ملک سخاوت، نذیر احمد، سوشل ورکرز اور دیگر اہم شخصیات سمیت علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

علاقہ مکینوں نے ٹرانسفارمر کی فوری فراہمی اور عوامی مشکلات کے حل پر اللہ یار خان، عمر ایوب خان، اور ساجد خان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں