بدھ, اکتوبر 16, 2024

پاک فوج کی مہم ’’علم و ہنر‘‘ کے تحت گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

 اسلام آباد: پاک فوج نے مہم ’’علم و ہنر‘‘کے تحت گوادر میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔

مقامی نوجوانوں کے لیے ہنر مند تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کو جدید سولر سسٹم فراہم کیا، گوادر میں بجلی و پانی کی بلاتعطل فرامی کے لیے فلٹریشن پلانٹ بھی لگایا گیا جبکہ ان اقدامات کی بدولت بجلی کی بندش کے باوجود اسکول کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

پاک فوج نے اسکول میں کھیل کے میدان کی بھی تعمیر کا آغاز کردیا ہے، لڑکیوں کو علم و ہنر کی فراہمی کے لیے پاک فوج کا یہ اقدام انتہائی اہم کردار ادا کرے گا، فوج نے گوادر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف سماجی خدمات فراہم کیں، تعلیمی اداروں کی تعمیر و ترقی کیلیے پاک فوج نے کئی نئے اسکولوں کی بنیاد رکھ دی ہے، طلبا اور مقامی لوگوں نے پاک فوج کی بے لوث خدمات کو خوب سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں