بدھ, اکتوبر 16, 2024

سونے کی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6ڈالر کی کمی ہونے سے نئی عالمی قیمت 2653ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کی کمی سے 275000روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے 235768روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے پر مستحکم رہی ، اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں