بدھ, اکتوبر 16, 2024

داعش کے لئے جاسوسی پر امریکی فوجی کو 14 سال قید

واشنگٹن: امریکا میں کول بریجز نامی فوجی اہلکار کو داعش کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں 14 سال قید اور رہائی کے بعد بھی 10 سال تک زیر نگرانی رہنے کی سزا سنادی گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ملزم پر یہ الزام بھی تھا کہ اس نے داعش سے جھڑپ کے دوران الٹا اپنے ہی ساتھیوں کو نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے سابق امریکی فوجی کو داعش کو معلومات فراہم کرنے اور امریکی فوجیوں پر حملہ کرنے کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنادی ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی فوجی نے داعش کے جنگجوؤں کو فوجی تربیت بھی فراہم کی اور انھیں اپنی فوج کی جنگی حکمت عملی سمیت حساس معلومات فراہم کیں۔

ان معلومات کی بنیاد پر داعش نے امریکی فوج کے کئی حملوں کو ناکام بنایا۔ جس پر خود امریکی فوج بھی حیران ہوگئی تھی تاہم بعد میں عقدہ کھلا کہ ایسا ایک فوجی کی غداری کی وجہ سے ہوا تھا۔

ملزم نے گزشتہ برس جون میں ان الزامات سمیت ساتھی اہلکاروں کو قتل کی کوشش کا اعتراف کیا تھا۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں