میرانشاہ (شعبہ تعلقات عامہ): شمالی وزیرستان میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی خصوصی مہم کے دوران گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب کی ہدایت پر ڈی ایس پی رزمک سرکل ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رزمک ریحان اللہ خان نے کامیاب کارروائی کی۔ اس کارروائی میں منشیات فروشی کے جرم میں ملوث ملزم امیر اللہ ولد حافظ الدین سکنہ لدھا جنوبی وزیرستان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 552 گرام چرس برآمد کی، اور منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ رزمک میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
شمالی وزیرستان: منشیات کے خلاف پولیس مہم میں ملزم گرفتار، 552 گرام چرس برآمد
متعلقہ خبریں