جمعہ, نومبر 22, 2024

برما میانمار – Burma, Myanmar (جنوبی ایشیا)

پاکستان سے میانمار کا فاصلہ دو ہزار آٹھ سو میل/ساڑھے سترہ سو کلومیٹر جانب مشرق ہے۔

آمد و رفت ہوائی سفر سے ہوتی ہے بحری راستہ بھی موجود ہے۔

پاکستان سے میانمار کا وقت ڈیڑھ گھنٹہ آگے ہے۔

میانمار کے پڑوسی ممالک
بنگلہ دیش ، چین ، لاؤس اور تھائیلینڈ ہیں ۔

میانمار 261,228 مربع میل یا پونے سات لاکھ مربع کلومیٹر کے رقبے پر محیط ہے۔

میانمار کی آبادی قریبًا پانچ کروڑ چھیالیس لاکھ ہے۔

میانمار کی سرکاری زبان برمی ہے ۔ انگریزی اور اردو بھی بولی جاتی ہے۔

میانمار میں 89 فیصد بدھ مت کے پیروکار ہیں جبکہ 4 فیصد مسلمان اور اتنے ہی عیسائی بستے ہیں۔ہندوؤں کی بھی کچھ آبادی موجود ہے۔

میانمار میں ایک گرم اور نیم گرم موسمیاتی نظام پایا جاتا ہے، جس کو تین اہم موسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:
1. گرم، خشک بین مون سون (15 فروری سے 15 مئی)،
2. بارشوں کا جنوب مغربی مون سون (15 مئی سے اواخر اکتوبر)
3. سرد، نسبتاً خشک شمال مشرقی مون سون (اواخر اکتوبر سے 15 فروری)

میانمار کی کرنسی کیات ہے جو اس وقت 0.00048 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔ معیشت میں جنگل اور مصنوعات کی برامدات کا اہم کردار ہے۔

میانمار 1824ء سے 1948ء تک انگریز کے قبضہ میں رہا سواۓ چار سال کے جن میں جاپانی برسر اقتدار رہے۔آخری مغل تاجدار ہند بہادر شاہ ظفر کی جلا وطنی یہیں ہوئی۔جنگ سے دو ہی برس پہلے 1937ء میں انگریز نے اس ٹکڑے کو برصغیر پاک و ہند سے الگ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں