جمعہ, مئی 15, 2026

جامعہ کراچی میں ایک بار جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی : جامعہ کراچی میں ایک بار آگ بڑھ اٹھی ، گزشتہ روز نیو ٹیچر فلیٹس کے قریب جنگل میں آگ لگی تھی جس پر قابو پا لیا گیا تھا ، تاہم آج جمعرات کی شب دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ سخت گرمی سے قبل جنگل کی جھاڑیوں کی کٹائی کرنے میں کوئی بھی دلچسپی نہیں رکھتی ، جس کی وجہ سے ہر کچھ عرصہ بعد جنگل میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں ۔

بدھ کی دوپہر نیو ٹیچر فلیٹس کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر کافی تاخیر سے قابو پا لیا گیا تھا تاہم جمعرات کی شب کو دوبارہ اسی مقام پر آگ کے شعلے بلند ہونے لگے ہیں ، تاہم اس بات کا اندازہ نہیں کیا جا سکا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کیا ہے ۔

یونیورسٹی کا فائرٹینڈر بدستور خراب ہونے کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہیں کیا جا سکا ہے ۔ موقع پر موجود اساتذہ و راہگیروں کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کا ہائیڈرنٹ بھی خراب ہے اور آنے والا ٹینکر بھی راستے میں دھنس گیا تھا ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں