کراچی: پٹرول چوری کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ شرقی نے تیل چوری اور خرد برد کے الزام میں گرفتار ملزمان ریاض اور محمد طارق کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے ۔
دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے داخل کی تھی۔ایف آئی اے انٹی کرپشن سیل نے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
ان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 07/2026 زیر دفعہ 409/406/420/468/471/109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لیاقت علی خان گبول ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان بے گناہ ہیں اور انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر جعلی اور بے بنیاد ہے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے مبلغ پچاس پچاس ہزار روپے کی زد ضمانت جمع کرانے کا حکم دیا۔
