منگل, مارچ 10, 2026

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے تاحال دودھ 320 کلو ہی ہے

کراچی : ​ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کی جانب سے تاحال دودھ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا میٹنگز جاری ہیں ۔

شاکر عمر گجر کا کہنا ہے کہ ​ڈیری فارمرز کئی ماہ سے صارفین کو فی لیٹر 70 روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ، ​دودھ کی نئی قیمت 320 روپے فی لیٹر کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے ۔

شاکر عمر گجر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس نہ لیا تو عید الفطر کے بعد دودھ کی قیمتیں بڑھا دیں گے،
​ ڈیری فارمرز روزانہ کی بنیاد پر دیوالیہ ہو رہے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے ۔

ہم اب تک صرف رمضان المبارک کے احترام میں خاموش بیٹھے ہیں،  ​حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 55 روپے کا بھاری اضافہ کیا مگر فارمرز کا درد نہ سمجھا ۔

ہمارا ​دو ٹوک موقف پیداواری لاگت میں اضافے کے بعد پرانی قیمت پر دودھ بیچنا اب ممکن نہیں رہا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ ڈیری فارمرز کی ابتر معاشی حالت کا فوری نوٹس لیں، بصورت دیگر عیدالفطر کے بعد قیمت میں اضافہ کریں گے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں