اتوار, مارچ 8, 2026

ایران اسرائیل جنگ || خلیجی ممالک پر اب تک کتنے حملے ہوئے ہیں ؟

کالم : علی ہلال

متحدہ عرب امارات سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سرفہرست ہے ۔امارات پر 196 بیلسٹک میزائل حملوں کاسراغ لگایا گیا جن میں سے 181 میزائلوں کو انٹرسیپٹ کیا گیا ہے۔ 13 میزائل سمندر میں گرے ہیں۔ 2 میزائل متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر گرے۔

1072 ڈرونز کی نشاندہی کی گئی ہے ۔جن میں سے 1001 ڈرونز کو تباہ کیا گیا۔ 71 ڈرون امارات کی سر زمین کے اندر گرنےکی رپورٹ ہے ۔اس کے علاؤہ دیگر 8 میزائل بھی دریافت کر کے انٹرسیپ کر دیے گئے ہیں ۔

ایرانی حملوں کا نشانہ بننے والوں میں قطر دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں اب تک 101 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا گیا۔ جن میں سے 98 میزائلوں کو تباہ کیا گیا ہے۔ 39 ڈرونز کا پتہ لگایا گیا۔ 24 ڈرونز کو مار گرایا گیا۔ 3 میزائل دریافت کر کے تباہ کیے گئے۔

سوخوئی-24 (Su-24) طرز کے دو طیاروں سے حملے کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کی خبر ہے۔

بحرین پر حملوں میں 74 میزائل تباہ کیے گئے ۔ جب کہ 123 ڈرونز تباہ کیے گئے ہیں ۔

کویت بھی ایرانی حملوں کی زد میں ہے ۔جہاں اب تک 178 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگا کر انہیں تباہ کیا گیا ہے ۔ 384 ڈرونز حملے ناکام بنائے گئے ہیں ۔

عرب میڈیا کے سعودی عرب اور سلطنت عمان کے بارے میں اس حوالے سے کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں ہیں۔

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسکhttps://alert.com.pk/
Alert News Network Your Voice, Our News "Alert News Network (ANN) is your reliable source for comprehensive coverage of Pakistan's social issues, including education, local governance, and religious affairs. We bring the stories that matter to you the most."
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں