Home تازہ ترین بنگلہ دیش الیکشن: 77 سالہ تجربہ کار سیاستدان اور 27 سالہ نوجوان...

بنگلہ دیش الیکشن: 77 سالہ تجربہ کار سیاستدان اور 27 سالہ نوجوان مدمقابل

اٹھا ساقیا پردہ اس راز سے
لڑا دے ممولے کو شہباز سے
بنگلہ دیش کے الیکشن 2026 کو جہاں اور خصوصیات حاصل ہیں وہیں ایک یہ بھی دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی ہے جہاں ممولے کا مقابلہ شہباز سے ہے ۔
جہاں ہم ٹھہرے ہوئے ہیں ۔ ہوٹل کے بالکل باہر اس کیمپ میں لگی یہ تصویر 77 سالہ سیاست دان BNP کے امیدوار برائے حلقہ 8 ڈھاکہ مرزا عباس کی ہے ۔ جو پارٹی کی صف اول کی قائدین میں شمار ہوتے ہیں ۔ دو بار MP رہ چکے ہیں ۔

دوسری تصویر 27 سالہ نوجوان نصیرالدین پٹواری کی ہے ۔ نصیرالدین پٹواری NCP سے جماعت اسلامی الائنس کا امیدوار ہے ۔


قدرت کا کرشمہ دیکھئے کہ خود سے 50 برس بڑے یعنی 50 سالہ تجربہ کار سیاست دان سے مقابلہ ہو رہا ہے اور اس کی ریلیاں اور نوجوانوں کی پسندیدگی دیکھنے والی ہے ۔ ایسا نہ ہوتا کہ علامہ اقبال کے اس مصرعہ کی سمجھ کیسے آتی ؟

NO COMMENTS

Exit mobile version