Home بلاگ بنگلہ دیش الیکشن اور پاکستان 

بنگلہ دیش الیکشن اور پاکستان 

ایک بات ذہن میں ضرور رہنی چاہیئے کہ ہماری ذاتی ہمدردیاں ہر دو میں سے کسی بھی ایک فریق کیساتھ ہو سکتی ہیں ۔

مگر بحثیت پاکستانی ‛ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے بعد اب BNP آئے یا جماعت اسلامی کا الائنس ۔ ہر دو صورتوں میں ہمیں بدستور بہتر ہوتے تعلقات کو آگے بڑھانا ہے ۔ اور ہر دو میں وہ ہمارے ساتھ بھی یکساں آگے بڑھیں گے ۔

کیونکہ اس وقت BNP کی صورتحال یہ ہے کہ وہ سادہ مجورٹی کیساتھ حکومت بنا سکتی ہے ۔ BNP کی سنجیدگی کا اندازہ یوں بھی لگا سکتے ہیں کہ متعدد حلقوں میں BNP نے اپنے لوگوں کو ٹکٹ نہیں دیئے اور مضبوط امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے ۔ بھلے وہ الائنس جماعت کا کیوں نہیں ہے ۔

تصور کیجیئے BNP اگر حکومت میں آتی ہے تو جماعت اسلامی الائنس کی صورت میں اسے مضبوط اپوزیشن ملے گی ۔ جو کرپشن کیخلاف ضرور میدان گرم رکھے گی ۔ برحال اس کا فیصلہ 13 فروری تک ہو جائے گا ۔

ہمارا روایتی دشمن بھارت اس وقت یہ سوچ رہا ہے کہ آنے والی کسی بھی حکومت سے مراسم بڑھائے اور اپنے روٹس کو مضبوط رکھے ۔ جبکہ بنگلہ دیش کی حالیہ الیکشن میں حصہ دار سبھی جماعتوں کی بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے منشور یہی ہے کہ ہمیں پڑوسی ممالک کیساتھ تعلقات برابری کی سطح پر رکھنے ہیں ۔ غلامانہ یا کم تر والے نہیں ۔

آپ تصور کریں کہ سابق بنگلہ دیشی آرمی چیف کا بیان ریکارڈ پر ہے کہ اُن کے انٹیلی جنس #FIA کے دفتر میں انڈیت #raw کا دفتر تھا ۔ یعنی انڈیا بنگلہ دیش کو اپنی کالونی سمجھ کر چلا رہا تھا ۔ اس وقت بھی بنگلہ دیش کی بیوروکریسی ‛ لاء اینڈ فورسمنٹ اداروں میں انڈیا کے زرخرید موجود ہیں ۔

بنگلہ دیش کی دینی جماعتوں میں اتفاق بالکل نہیں ہے ۔ صرف دیوبندیوں کی 4 سے 5 سیاسی جماعتیں جماعت اسلامی کے الائنس میں ہیں ۔ اور JUI بی این پی کیساتھ ہے اور اسلامی اندولون الگ سے میدان میں ہے ۔ کیا یہ سب انڈیا کی مداخلت کے بغیر ہے ؟ سوچیئے گلشن مسجد کی کمیٹی اور بیت المکرم مسجد کا خطیب تک حسینہ واجد کیساتھ فرار ہو چکے ہیں ۔ یہ سب کیا ہے ؟

انڈیا نے پاکستانی سفارت خانے میں ہمارے وزٹ کو لیکر پروپیگنڈا بھی کیا اور اپنے ذرائع ابلاغ پر خبریں تک چلائی ہیں کہ پاکستانی مبصرین و صحافیوں کو آن ارائیول ویزے دیئے گئے اور سوائے دو بھارتی صحافیوں کے آن ارائیول ویزے جاری نہیں کیئے گئے ۔ لہذاہ احتیاط ضروری ہے ۔

رات کے سوا 3 بج چکے ہیں ۔ سونے کی تیاری کرتے ہیں ۔ تھکاوٹ آج قدرے زیادہ ہے ۔

NO COMMENTS

Exit mobile version