جمعہ, جنوری 16, 2026

ایبٹ آباد ممکنہ غیر قانونی جلوس کی روک تھام کیلئے علمائے کرام کی پولیس حکام سے ملاقات

کراچی : ایبٹ آباد میں ممکنہ غیر قانونی جلوسوں اور مجالس کی روک تھام اور شہر کے پُرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اہلسنت والجماعت ایبٹ آباد کے رہنماؤں نے ایس ایچ او سٹی تھانہ سے ملاقات کی ۔

تفصیلات ملاقات کے دوران رہنماؤں نے تحریری درخواست بھی جمع کروائی جس میں امن و امان سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا گیا ۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دو دن قبل ایبٹ آباد میں ایک غیر قانونی جلوس نکالا گیا جس سے شہر کے امن و سکون کو نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوا۔ رہنماؤں نے نشاندہی کی کہ ایسے اقدامات شہری امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی قسم کے غیر قانونی جلوس یا غیر منظور شدہ مجالس کے انعقاد کی اجازت نہ دی جائے اور سابقہ طے شدہ معاہدوں کی مکمل پاسداری کو یقینی بنایا جائے ۔

اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی کہ قانون کی بالادستی کو برقرار رکھتے ہوئے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایبٹ آباد میں امن، بھائی چارہ اور رواداری کی فضا قائم رہے۔ پولیس حکام نے درخواست کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی اور امن و امان کے قیام کی یقین دہانی کروائی۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں