جمعہ, جنوری 16, 2026

سپلا کے کارکنان 12 فروری کو بلاول ہاؤس دھرنے کی تیاری کریں، پروفیسر منور عباس

کراچی : سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کی ریجنل ایکزکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس عیجنل صدر پروفیسر آصف منیر کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔ پروفیسر آصف منیر کی گزرش پر مرکزی صدر پروفیسر منور عباس نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر منور عباس کا کہنا تھا کہ کراچی کے کالجز اور کالج اساتذہ اس وقت حکومت سندھ کی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم متعدد بار اس کی طرف متوجہ کرواتے رہے لیکن لگتا ہے کہ کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کل بروز جمعرات سے شروع ہونے والی تحریک میں کالج کے اساتذہ اپنے وجود کو ثابت کریں گے۔ انہوں نے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ ۱۲ فروری کو بلاول ہاؤس دھرنے کی تیاری کریں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی ریجن پروفیسر آصف منیر کا کہنا تھا کہ کل کراچی ریجن میں ہونے والے احتجاج کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تمام ریجنل کابینہ کے اراکین کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ڈسٹرکٹ صدور اور ان کی کابینہ یونٹس میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کر کے رپورٹ کراچی ریجن کو ارسال کریں گے۔

اجلاس میں مرکزی صدر پروفیسر منور عباس، کراچی ریجن کے صدرپروفیسر آصف منیر کے علاوہ مرکز کے کراچی سے تعلق رکھنے والے عہدیداران پروفیسر عدیل خواجہ، پروفیسر شبانہ افضل، پروفیسر حسن میر بحر اور پروفیسر عبدالرشید ٹالانی، کراچی ریجن کے ذمہ داران نائب صدر پروفیسر زاہد لطیف، جنرل سیکریٹری پروفیسر نہال اختر سمیت دیگر شامل تھے ۔

اس کے علاوہ پروفیسر کنول مجتبیٰ، پروفیسر محمد جمال، پروفیسر شفق زہرا، پروفیسر عدنان اللہ، پروفیسر حبیب خان، پروفیسر نوید علی، پروفیسر سید محمد حیدر، پروفیسر ریاض مہدی خاصخیلی۔ پروفیسر مقبول میمن، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر شوکت حضرت عشق، پروفیسرجنید علی، پروفیسر تبسم کوثر، پروفیسر حسین موسیٰ پروفیسر ابوبکر، پروفیسر ڈاکٹر باچا رحمان، پروفیسر قمر العارفین، پروفیسر ناصر سنگھار،پروفیسر احمد علی خان، پروفیسر سلیم اور پروفیسرطلحہ انور نے شرکت کی اور اجلاس کو یقین دلایا کہ اس کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں