اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے صحت اور ماحولیاتی خطرات کے باعث کلورو فارم کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کوکلوروفارم کی درآمد کے لیے مشروط اجازت ہو گی ۔
وزارت تجارت کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے کلوروفارم کی درآمد پر پابندی کے لیے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں درکار ترامیم کر دیں ہیں۔
نوٹیفیکشن کے مطابق صرف فارماشعبے کو کلوروفارم کی در آمد کے لیے اجازت ہو گی، یہ اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کےاین او سی سےمشروط ہو گی ۔
حکام وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ کلوروفارم کی زائد استعمال صحت اور ماحولیاتی خطرات کا باعث بنتی ہے، اس لیے درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
