جمعہ, جنوری 16, 2026

ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد :وفاقی حکومت نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تعیناتی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔

اس سے قبل ڈاکٹر کبیر احمد سدھو چیئرمین مسابقتی کمیشن آف پاکستان تعینات تھے۔ عاکف سعید کی بطور چیئرمین ایس ای سی پی تین سالہ مدت گذشتہ ماہ ختم ہونے پر عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

اس سے پہلے وفاقی حکومت نے ڈاکٹر کبیر احمد سدھو کو ایک علیحدہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے ایس ای سی پی میں کمشنرز مقرر کیا اور اب ایک اور نئے نوٹیفکیشن کے ذریعے انہیں چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر سدھو قانون میں بیچلر ڈگری، بینکنگ، انشورنس اور انٹرنیشنل بزنس لا میں ایل ایل ایم، اور یونیورسٹی آف مانچسٹر سے پی ایچ ڈی کے حامل ہیں۔

انہوں نے مانچسٹر لا سوسائٹی سے سول لِٹیگیشن میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی حاصل کیا ہے جب کہ لندن انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس سے مورگیج اور فنانشل ایڈوائس سے متعلق سرٹیفکیشنز بھی حاصل کیں۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں