اسلام آباد : ایف بی آر نے کرپشن ، بدانتظامی اور نااہلی پر ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ریاض علی شاہ ، گریڈ 16 کے انسپکٹر محمد خالد کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔
کسٹم کے گریڈ 17 کے افسر سید ایاز علی شاہ کی پے سکیل اور عہدے میں تنزلی کی سزا دے دی کسٹم کے گریڈ 17 کے سپرینٹنڈنٹ عبدالروف بھٹو کی چھ ماہ کے لیے پرفارمنس الاؤنس روکنے کی سز ا دی گئی ، ایف بی آر نے مذکورہ افسران کو سزاؤں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ۔
گریڈ 20 کے افسر چیف اکاؤنٹنگ ، آڈٹ ونگ ایف بی آر ہیڈکوارٹر سٹیشن کراچی کو کرپشن ، بدانتظامی اور نااہلی کی بنیاد پر 18 اگست کو چارج شیٹ کیا گیا ۔
ممبر آپریشن زبیر بلال ان کے خلاف انکوائری کی اور 12 میں سے گیارہ الزامات کو درست قرار دیا اور ملازمت سے برطرفی کی سفارش کی جس پر وزیر اعظم نے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکریٹری وزیر اعظم آفس سید حامد علی کو سماعت کے لیے مقرر کیا ۔
