ہفتہ, جنوری 17, 2026

ایف آئی اے امیگریشن کے افسران اور آف لوڈ کرنے کا دھندہ

کراچی : ایف آئی اے افسران اعلی عدالت میں آف لوڈنگ سے متعلق قوانین اور دیگر دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں ۔

آج کل جو بڑی تعداد میں ملک کے تمام ایئرپورٹس پر ایف آئی اے امیگریشن آف لوڈنگ کر رہی ہے اور اسی تناظر میں لاہور ہائی کورٹ کے ملتان بینچ میں بھی ایک پٹیشن پر سنوائی ہوئی ۔ ملتان بینچ کی کاروائی جس میں ایف آئی اے کے اعلی افسران موجود تھے ،

عدالت نے ایف آئی اے کے افسران سے استفسار کیا کہ وہ عدالت کو وہ تحریری قوانین دکھائیں جن میں کسی بھی مسافر کو تمام سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود آخری لمحات میں آف لوڈ کرنے کا اختیار ہو ؟۔ ایف آئی افسران وہ قوانین ایک مرتبہ پھر پیش کرنے میں ناکام رہے اور مزید وقت مانگ لیا۔

اسی طرح کا واقعہ کراچی میں ہفتہ اور اتوار کی شب پیش آیا جب کہ دو شہری عنایت اللہ اور ارشد نامی مسافر کوریا جا رہے تھے جن کے پاس سب سے اہم ثبوت کوریا کا ویزہ موجود تھا ، انویٹیشن لیٹر ، ہوٹل کی بکنگ اور کاروباری دستاویزات اور کمپنی کی ملکیت کی دستاویزات تک موجود تھیں جس کے باوجود بھی آف لوڈ کی اسٹیمپ لگا کو دونوں مسافروں کو ذہنی اذیت دی گئی اور کم از کم ان کا 15 لاکھ روپے کے ٹکٹ تک ضائع کر دیئے گئے ۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کے حکام کی جانب سے ایجنٹوں سے ریٹ طے کیئے گئے ہیں جس کے تحت مسافروں کو بیرون ملک جانے کے لئے ان ریٹس کے مطابق پیمٹ کی ادائیگی کر کے ہی اجازت دی جاتی ہے ورنہ پہلی بار جانے والوں کو آف لوڈ کر دیا جاتا ہے اور ٹریفک پولیس کی طرح ڈاکیومنٹس ہونے کے باوجود کسی بھی معمولی بہانے پر آف لوڈ کر دیا جاتا ہے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں