Home پاکستان ماؤنٹین سپر لیگ کے تحت ملک فرینڈز سنجلیالہ کی ٹیم میں کون...

ماؤنٹین سپر لیگ کے تحت ملک فرینڈز سنجلیالہ کی ٹیم میں کون کون شامل ہے ؟

کراچی : ملک فرینڈز سنجلیالہ کی فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ماؤنٹین سپر لیگ 2025-26 کی تمام ٹیموں کی بیلٹنگ کے بعد باقاعدہ سلیکشن کر دی گئی ہے ۔

ماؤنٹین سپر لیگ 2025-2026 کے لیے ملک فرینڈز سنجلیالہ کی ٹیم کے فائنل اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو مکمل ہوئی، جس میں مختلف زمروں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

جن مبں پلاٹینم کیٹیگری ‛  ڈائمنڈ کیٹگری ‛ گولڈ اور سلور کیٹگریز بنائی گئی تھیں ۔ ملک فرینڈز سنجلیالہ کیلئے پلاٹینیم کیٹگری سے محمد عدیل کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جن کا تعلق سی ایس ایم سے ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری کے تحت کیاں سے رضوان احمد ‛ چھپڑا سے عامر اعوان ‛ ترمکن سے وہاب ملک ‛ چھجیاں سے فیضان بشیر کو شامل کیا گیا ہے ۔ جب کہ گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں میں ترمکن سے عثمان اور ارشاد گھمانواں سے عمیر میوی اور کلالی سے بنارس کو شامل کیا گیا ہے ۔

سلور کیٹیگری میں سرل سے خضر حیات ‛ ترمکن سے ظفران ‛ کلالی سے نصیر احمد اور ترمکن سے راشد شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگری میں دو نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے جن میں وجاہت اور ابوبکر شامل جن کا تعلق چھجیاں سے ہے ۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق، منتخب کردہ کھلاڑی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔ لیگ کے آغاز کا کرکٹ شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ملک فرینڈز سنجلیالہ کے مالک افتخار احمد ملک اور کپتان ملک وقاص منظور اور اس کے نائب کپتان ملک وقار احمد ہیں ۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے ہر اتوار اسلام آباد ‛ ہری پور اور ہر تیسرے ہفتے رکڑا گراؤنڈ میں میچ کرایا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کی پریکٹس جاری رہے ۔

Exit mobile version