کراچی : ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء عبدالرحمٰن نے ” پی ایچ ڈی ڈگری ان لاء ” کا اعزاز حاصل کر لیا ۔
بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے عبدالرحمٰن بن فضل الرحمٰن، پی ایچ ڈی اسکالر اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(EOBI)، وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان کو ” پی ایچ ڈی ڈگری ان لاء ” عطا کی ہے۔
ان کے تحقیقی مقالہ کا موضوع
” Right to a Fair Trial and Due Process of Law in Pakistan : An Analysis of Federal and Khyber Pakhtunkhwa Service Tribunals ”
تھا اور ان کے تحقیقی مقالہ کے سپروائزر ڈاکٹر صداقت علی اسسٹنٹ پروفیسر بحریہ یونیورسٹی لاء اسکول، اسلام آباد اور غیر ملکی/ بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرانی بن کمرالدین، ایسوسی ایٹ پروفیسر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا اور پروفیسر ڈاکٹر مورو زمبونی اسٹاک ہوم یونیورسٹی، اسٹاک ہوم، سویڈن شامل تھے۔

عبدالرحمٰن کے مجموعی گریڈ پوائنٹ اوسط(CGPA) 3.50 رہی۔ جبکہ عبدالرحمٰن کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ” پاکستان میں سروس معاملات میں منصفانہ ٹرائل اور قانونی تقاضوں کے حق کا تجزیہ” کے عنوان سے انٹرنیشنل جرنل آف ہیومن اینڈ سوسائٹی (IJHS) کی جلد 4، شمارہ نمبر 2، سال 2024 میں شائع ہو چکا ہے۔
ای او بی آئی کے ایک انتہائی تجربہ کار لاء افسر کی حیثیت سے عبدالرحمٰن جملہ ملکی قوانین خصوصا ای او بی ایکٹ مجریہ 1976 پر بھرپور دسترس رکھتے ہیں اور ادارہ کے ایک لائق لاء افسر کی حیثیت سے لاء ڈپارٹمنٹ ہیڈ آفس کراچی اور ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی اسلام آباد میں فرائض انجام دینے کے علاوہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور مختلف ہائی کورٹ میں ای او بی آئی کے اہم کیسوں کی بھرپور طور سے پیروی کرتے رہے ہیں۔
ماہر قانون داں کی حیثیت سے ای او بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء عبدالرحمٰن کا وکلاء برادری اور عدالتی حلقوں میں بیحد احترام کیا جاتا ہے اور عبدالرحمٰن ای او بی آئی کے لئے ایک قیمتی اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔
ای او بی آئی کے ملازمین نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے عبدالرحمٰن ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کو پی ایچ ڈی لاء کی ڈگری کا نمایاں اعزاز عطا ہونے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔