پیر, دسمبر 1, 2025

سیف اللہ ابڑو نیشنل ہائی ووے اتھارٹی افسران کیخلاف بول پڑے

کراچی : سینیٹ کی ذیلی کمیٹی مواصلات میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) افسران کو کرپشن کے الزامات کی بنیاد پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔ سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔

اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ کیرج 3 منصوبہ بلیک لسٹ کمپنی کو دئیے جانے کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی ہے ۔

سیف اللہ ابڑو خود بھی ٹھیکیداروں اور نیشنل ہائی ووے جیسے دیگر اداروں اور ان کے افسران کی وجہ سے اس  مقام کو پہنچے ہیں اور اب انہی اداروں کے خلاف بول پڑے ہیں اور ان کو لٹکانے کی باتیں کر رہے ہیں ۔

خود سییٹر سیف اللہ ابڑو نے اسلام آباد کے ایک ٹھیکیدار مشتاق احمد ملک کو اپنے ایک ٹھیکے میں سب کنٹریکٹ کیا تھا ، جس کی رقم مبینہ طور پر ہڑپ کر گئے ہیں ۔ مشتاق احمد ملک نے سیف اللہ ابڑو کے ساتھ ایک معاہدہ کے تحت ان کے ٹھیکے کے کچھ حصے کا کام کیا تھا ۔

جس کا حساب کتاب بھی سیف اللہ ابڑو اور ان کے اسلام آباد میں منشی کے ساتھ کر دیا گیا تھا ، جس کے بعد مشتاق احمد ملک کووڈ 19 میں وفات پا گئے تھے ، بعد ازاں ان کے بیٹے ملک خرم مشتاق نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے ساتھ متعدد بات رابطے کی کوشش کی ۔ اس دوران سیف اللہ ابڑو وقت کی حکمران جماعت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ، جس کی وجہ سے وہ کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتے تھے ۔ سندھ میں ان کے سب سے قریب حلیم عادل شیخ تھے ، علیم عادل شیخ کو بھی اس حوالے سے بتایا گیا تھا تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔

اس سینیٹر سیف اللہ ابڑو پیپلز پارٹی کے قریب ہوتے جا رہے ہیں اور ذرائع کا دعوی ہے کہ وہ پیپلز پارٹی میں اندر سے شامل ہیں ۔ تاہم اس کا واضح اعلان پیپلز پارٹی کی مشاورت سے کسی مناسب وقت پر کیا جائے گا ۔ جس کی وجہ سے وہ اب اپنی اصل جماعت تحریک انصاف کے ساتھ بھی کم کم نظر آتے ہیں ۔

اس حوالے سے ملک خرم مشتاق بھی نے بھی نیب ، ایف آئی اے اور دیگر اعلی فورم پر اس حوالے سے شکایات کی ہوئی ہیں جن کو مناسب وقت پر کارروائی کے لئے رکھا گیا ہے ۔ تاکہ سیف اللہ ابڑو کیخلاف ان پیسوں کی ریکوری کیخلاف کارروائی کی جاسکے ۔

اس حوالے سے باقاعدہ نمائندہ الرٹ نیوز نے متعدد بار سینیٹر سیف اللہ ابڑو سے رابطے کی کوشش کی ، انہیں میسجز بھی کئے تاہم انہوں نے فون ریسیو نہیں کیئے ۔

عظمت خان
عظمت خانhttps://www.azmatnama.com/
عظمت خان ، کراچی بیسڈ صحافی ہیں ، 2 کتابوں کے مصنف ہونے کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی میں ابلاغ عامہ میں ایم فل کے طالب علم ہیں ۔ گزشتہ 12 برس سے رپورٹنگ کر رہے ہیں ۔ ان کی رپورٹنگ فیلڈ میں تعلیم و صحت ، لیبر ، انسانی حقوق ، اسلامی جماعتوں سمیت RTI سے معلومات تک رسائی جیسی اہم ذمہ داریاں شامل ہیں ۔ 10 برس تک روزنامہ امت میں رپورٹنگ کرنے کے بعد اب ڈیجیٹیل سے جرنلزم کر رہے ہیں
متعلقہ خبریں

مقبول ترین

متعلقہ خبریں